واشنگٹن (این این آئی)غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے 57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس نے خط میں کہا کہ اگر اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا ہے تو امریکا کو معصوم زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز لکھے گئے خط امریکی ڈیموکریٹس نے کہا کہ موجودہ قوانین اور پالیسیوں کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر بند کرنے کے مطالبہ کرتے ہیں۔بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل کچھ ڈیموکریٹک ووٹروں میں عدم اطمینان کا باعث بنی ہے۔دوسری جانب بائیڈن کی اسرائیلی حمایت پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 34 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...