واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی اکثر جامعات میں طلبہ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی فلسطینوں کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کے خلاف امریکی جامعات میں مظاہرے کئی مہینوں تک جاری رہنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ طلبہ تنظیموں کا کہنا تھا کہ حالیہ امتحانات کے بعد چھٹیوں میں بھی کیمپس خالی نہیں کریں گے اور کیمپوں میں مظاہرے اگلے سیمیسٹر تک جاری رہیں گے۔دوسری جانب مظاہرین کے خلاف پولیس کا ایکشن بھی جاری ہے، امریکی پولیس نے نیویارک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی کیمپ اکھاڑنا شروع کردیے ہیں جبکہ ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار 2 سو سے زائد ہوگئی ہے۔صدر یونیورسٹی آف شکاگو نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ برداشت نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...