برطانیہ، بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

0
138

لندن(این این آئی)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانوی بلدیاتی انتخابات میں 94 اضافی نشستوں کے ساتھ لبرل ڈیموکریٹس کا دوسرا نمبر ہے۔حکمراں کنزرویٹو کو تاریخی شکست ہوئی، تقریبا ساڑھے چار سو نشستیں کھو کر تیسرے نمبر پر گر گئی، جبکہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔آزاد امیدوار کی 88 اضافی نشستوں کے سبب تعداد سوا دو سو کے قریب جاپہنچی ہے، گرین پارٹی کو بھی 70 کے قریب اضافی نشستیں مل گئی، کونسلرز کی تعداد 159 تک پہنچی۔لیبر پارٹی کو اپنے گڑھ بریڈ فورڈ میں شکست ہوئی، لیبر پارٹی نے 10 سیٹیں لیں، 9 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔11 میں سے 4 میئر کے نتائج بھی آگئے، لیبر کو مشرقی مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ اور نارتھ یارکشائر میں کامیاب حاصل ہوئی ہے، برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔