ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم

0
30

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم، نیتن یاہو کی ترجمان نے غزہ میں سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے ابھی مکمل قحط نہیں آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں اور ذمہ داروں کی شمالی غزہ میں قحط کے حالات کی تردید کر دی ہے۔ترجمان نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ میں نے اقوام متحدہ اور اس طرح کے دوسرے اداروں کی شمالی غزہ میں قحط کے حوالے سے برے حالات کی رپورٹس دیکھی ہیں ۔ یہ رپورٹس ان مختلف لوگوں نے پیش کی ہیں جوزمینی حالات سے بے خبر ہیں۔تل ہینرچ نے کہاکہ ان لوگوں کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ غزہ میں اس وقت جتنے لوگ موجود ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے فی کس کے حساب سے ضرورت کے مطابق کیلوریز پہنچ رہی ہیں۔ اس لیے کیسا قحط ؟ کوئی قحط نہیں ہے۔اس سوال پر کہ اسرائیل نے اس کے باوجود رفح پر جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ ترجمان تل ہینرچ نے کہاکہ عسکری گروپ دنیا کے سامنے ایسی باتیں کر کے پی آر بنانے والے سستے حربے استعمال کر رہا ہے۔بد قسمتی بین الاقوامی برادری میں اور بہت سے عالمی ذرائع ابلاغ میں اس کی باتوں میں آچکے ہیں۔