مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی ٹینک پر بم گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانیکی ویڈیو جاری کی ۔حماس کا دعوی ہے کہ اس کے عسکری ونگ نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے حملے کے مقام کی تصدیق ہوتی ہے۔تاہم برطانوی اخبار کے مطابق آزاد ذرائع سے اس ویڈیو کے فلمائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے اور اسرائیلی ٹینک جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوگئے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...