زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیا پرعالمی پابندیاں عائد

0
108

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی مصالحہ جات اور ڈارئی فروٹ پر غیر معیاری ہونے کے باعث عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے متعدد بار بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائیھلین اکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال پر وارننگ جاری کی تھی۔ایتھائلین اکسائیڈ نامی کیمیکل پر کینسر کی وجوہات کے باعث پابندی عائد ہے۔مالدیپ ، سنگاپور اورہانگ کانگ نے بھارت میں تیار ہونے والے مصالحوں پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران یورپی یونین فوڈ سیکورٹی اتھارٹی 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندیاں لگا چکی ہے۔بھارت کے ڈرائی فروٹس اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کو بھی عالمی سطح مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے۔ امریکا نے گزشتہ سال 30 فیصد سے زائد بھارتی مصالحے کیمیکل کی ملاوٹ کے باعث واپس بھیجے۔فروری 2024 میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے کھانسی کے سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔