اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس حوالے سے غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار جلد از جلد تیار کی جائے ،کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت گندم کی طلب ورسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی ؟وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس حوالے سے غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار جلد از جلد تیار کی جائے ۔ انہوں نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے ۔ مزید برآں وزیراعظم نے پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مثر طریقے سے خریداری کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
مقبول خبریں
تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کیلئے درخواست دیدی
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دے دی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو...
بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی...
غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی ، وزیر دفاع...
نیویارک (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی۔اقوام متحدہ کی...
شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا
ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل...
اب تک ایسا کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ بولر نظر نہیں آیا ‘...
فیصل آباد(این این آئی)اپنے زمانے میں مخالف بلے بازوں اپنی تیز رفتار گیندوں سے خوفزدہ کرنے والے وقار یونس نے کہا ہے کہ اب...