اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک اداروں کے سوا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ چاہے نفع بخش ادارے ہوں یا خسارہ میں جانے والے، تمام حکومتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی، حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے دوست ماحول یقینی بنانا ہے حکومت کا کام سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نجکاری کے پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتربنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...