پراپرٹی لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں کا بیان

0
115

دبئی (این این آئی)غیر ملکیوں کی جائیداد کے ڈیٹا لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کیلیے یو اے ای اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کرتا ہے۔ سفارتخانوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی مجرموں کے مسلسل تعاقب میں یو اے ای بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہرقسم کی غیرقانونی مالی سرگرمیاں روکنے کیلیے متحدہ عرب امارات، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات ان کوششوں اور اقدامات کو آج سے کہیں زیادہ اور طویل مدت تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔