ملتان(این این آئی)پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینک، فیصل بینک لمیٹڈ نے ملتان میں اپنے ریجنل ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کردیا ہے،ریجنل آفس کی نئی عمارت میں فلیگ شپ برانچ کا قیام بھی کیا گیا ہے جہاں ترجیہی صارفین کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو یوسف حسین نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات اور رہنماوں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا۔ یوسف حسین نے کہا کہ ملتان ریجن میں فیصل اسلامک کی موجودگی کو وسعت دینا ایک اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ بینک مقامی صنعتی، تجارتی، ایس ایم ای زرعی، ریٹیل شعبہ جات کی کاروباری شخصیات کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط بناتا رہے گا۔ انہوں نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی جانب سے ملنے والی معاونت اور سرپرستی نے ہی فیصل بینک کو اسلامی بینکاری کا رہمنا بنایا ہے۔ یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک اپنے نیٹ ورک میں تیز رفتار ترقی کا عمل جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ انشااللہ آئندہ دو سال میں برانچوں کی تعداد 1000 تک پہنچ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ایسے دیہی علاقے جہاں بینکاری کی سہولت کم دستیاب ہے وہاں اسلامی مالیات اور بینکاری کی توسیع ہمارا عزم ہے تاکہ پاکستان میں فنانشل انکلوژن حاصل ہوسکے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...