اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا ، جہاں آمد پرپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نیسعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے جوانوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔ ملاقات میں برما کے مسلمانوں کے لیے سفری دستاویزات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی تاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے قوم دیدہ فرش راہ ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہو گا، سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ سعودی عرب ، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
مقبول خبریں
شہبازشریف کی بنگلہ دیش کے ڈاکٹر یونس سے آج ملاقات طے ہوگئی
نیویارک (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں امریکا روانگی سے قبل لندن میں 2 روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں پاکستان اور بنگلہ...
تاریخ گواہ ہے پاکستان ،چین نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا’، چینی صدر
اسلام آباد(این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔...
قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان
راولپنڈی(این این آئی)جمعیت علماء اسلم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج...
معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا ‘ حکومت دھرنا معاہدہ...
لاہور(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا...
ایف بی آر کے پاس ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی صلاحیت نہیں، وزیرمملکت...
اسلام آباد(این این آئی) وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہیکہ ٹیکس ریٹرنز کے آڈٹ کی ایف بی آر کے پاس صلاحیت...