اسرائیل نے امریکی خبر ایجنسی کی غزہ لائیو ویڈیو فیڈ پر پابندی لگا دی

0
77

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی غزہ لائیو ویڈیو فیڈ پر پابندی لگادی۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل میں امریکی خبر ایجنسی کا براڈ کاسٹ سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔اسرائیلی حکام نے امریکی خبر ایجنسی پر الجزیرہ چینل کو تصاویر فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہناتھا کہ امریکی خبر ایجنسی نے الجزیرہ کو تصاویر فراہم کرکے نئے میڈیا قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل سے امریکی خبر ایجنسی کے خلاف اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی خبر ایجنسی کئی ماہ سے اسرائیل میں لگے کیمرے سے غزہ لائیو فیڈ نشر کررہی ہے، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے امریکی خبر ایجنسی کے خلاف اسرائیلی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سی پی جے نے مطالبہ کیا ہے کہ سرائیلی حکام ایسوسی ایٹڈ پریس کا ضبط شدہ سامان فوری واپس کرے اور اسرائیل غزہ جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر پابندیاں لگانا روکے۔