ماسکو(این این آئی)روس نے نان اسٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور استعمال کرنے کی عملی مشقیں شروع کردی ہیں، روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقوں کا پہلا مرحلہ ہے جو سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے، مشقوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے فوجی محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان اسٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور استعمال کرنے کی یہ عملی مشقیں روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف کے احکامات پر کی جارہی ہیں۔اس پہلے مرحلے میں نان اسٹریٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور انہیں استعمال کرنے کی عملی جانچ کی جارہی ہے اور ان مشقوں کی قیادت مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کررہے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے میزائل فارمیشنز کے اہلکار جنگ میں اسکندر ٹیکٹیکل میزائل نظام کے لیے خصوصی اسلحہ حاصل کرنے، لانچ وہیکلز کو ان سے مسلح کرنے اور پھر انہیں خفیہ انداز سے ایسے مقامات تک پہنچانے کی پریکٹس کررہے ہیں جہاں سے میزائل لانچ کیے جانے ہوں۔ایئرو اسپیس فورسز ایوی ایشن کے یونٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی فضا سے مار کرنیوالے ہتھیار کی تنصیب کی مشق کر رہے ہیں۔ان ہتھیاروں میں خنزلKinzhal ایئروبیلسٹک ہائپر سونک میزائل بھی شامل ہیں، مگ 31 فائٹر طیارے ان مشقوں میں شریک ہیں۔روسی حکام کے مطابق یہ اقدام مغربی حکام کی جانب سے روس کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں اپنی ملکی سلامتی اور علاقائی استحکام کی خاطر کیا جارہا ہے۔ حکام نے ان مشقوں کو نیٹو کی جانب سے روس میں عدم استحکام کی کوششوں کا جواب قرار دیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...