آ ستانہ(این این آئی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ایرانی نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری سے ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے ایک بار پھر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چین ،مضبوطی سے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم رہنما کی قیادت میں ایرانی حکومت اور عوام طے شدہ حکمت عملی کو بلا روک ٹوک آگے بڑھائیں گے اور ملک کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھیں گے۔ صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ کی طرح چین -ایران اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا، دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا اور علاقائی اور عالمی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ مہدی سفاری نے اس المناک حادثے پر صدر شی جن پھنگ اور وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی داخلی و خارجی پالیسیز تبدیل نہیں ہوں گی اور ایران قومی ترقی کے عمل کو مضبوطی سے فروغ دیتا رہے گا۔ ایران، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کو فروغ دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران متعلقہ عمل کو جاری رکھنے اور خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...