اوسلو(این این آئی)عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے دائر مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 35 ہزار سے زائد معصوم انسانوں کی جانیں لینے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے، ناروے نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر نیتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کر دیا ہے۔ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹھ ایڈی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اگر عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تو ناروے دونوں کو گرفتار کر لے گا۔ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہیگ ٹریبونل کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جاتا ہے تو ہم انہیں گرفتار کرنے کے پابند ہوں گے، عدالت ہی فیصلہ کرتی ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں یا نہیں، وارنٹ پر تمام ممالک کو عمل کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...