واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی نئی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات تلاش کرنے کا اختیار خطرناک فورس کو دیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اگست 2022 میں فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر سیف کو توڑ دیا تھا۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصبِ صدارت چھوڑنے کے باوجود 300 سے زائد اہم دستاویزات فلوریڈا میں اپنے گھر میں ہی رکھ لی تھیں جو عدالتی حکم پر چھاپے کے بعد برآمد ہوئی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ٹرمپ پر 2021 میں صدارتی ہاس سے نکلنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا نے اب اس حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آئی حکام کو ہدایت کی گئی تھی کہ کلاسیفائیڈ معلومات اور امریکی حکومت کے ریکارڈ کو ڈھونڈ کر تحویل میں لیا جائے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹس کو کہا گیا تھا کہ وہ گولیاں، بارود، ہتھکڑی اور بولٹ کٹر ساتھ رکھیں۔دوسری جانب عدالت میں وکلا کا کہنا تھا کہ تقریبا 10 گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر جم اور کچن سمیت سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے بیڈ روم کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن نے ٹرمپ کے خفیہ دستاویزات کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...