اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو صاف بتا دیں این آر او نہیں ملے گا ،لاہور سمیت پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہوئے، عوام اپوزیشن کا بیانیہ قبول نہیں کریں گے،اپوزیشن کی جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے، ایک کو قیادت وصیت میں ملی دوسری کو ابو نے لیڈر بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی اعلی سطح اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو صاف صاف بتا دیں ، این آرا و نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام اپوزیشن کا بیانیہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پی ڈی ایم کے تمام جلسے ناکام ہوئے، لاہور کے عوام سیاسی طور پر بہت باشعور ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے لاہوریوں کو جلسوں کے لئے نکالنے میں 14 برس لگے، لاہوریوں نے پی ڈی ایم شو کو مسترد کر کے بڑا فیصلہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ لاہوریوں کا سیاسی شعور پی ڈی ایم کے بیانیے کو کبھی قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں غیر جمہوری مطالبات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے، ایک کو قیادت وصیت میں ملی دوسری کو ابو نے لیڈر بنا دیا۔ فواد چوہدری نے اجلاس میں پی ڈی ایم پر تنقید کی ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...