نئی دہلی(این این آئی)تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کی امید رکھنے والے نریندر مودی ایک مرتبہ پھر انتخابی دنوں کے دوران مذہبی کارڈ استعمال کرنے لگے۔بھارتی میڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے 73 سالہ نریندر مودی نے کہا کہ آپ کو ایسے لوگ بھی ملیں گے جو مجھے بدترین گالیاں دیتے ہوں گے اور ایسے لوگ بھی ملیں گے جو میرے لیے اچھی باتیں کرتے ہوں گے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے پاگل کہہ سکتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بھگوان نے مجھے کسی مقصد کے لیے بھیجا ہے اور ایک بار جب وہ مقصد حاصل ہو جائے گا تو بھگوان میرا کام بھی پورا کردے گا اسی لیے میں نے خود کو مکمل طور پر بھگوان کے لیے وقف کردیا ہے۔نریندر مودی سے پوچھا گیا کہ کیا مقصد ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ بھگوان مجھ سے اپنے کام کرواتا ہے، میں بھگوان سے براہ راست بات کر کے نہیں پوچھ سکتا کہ آگے کیا کرنا ہے۔دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات مرحلے میں جاری ہیں اور حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...