تہران(این این آئی)ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان کی جانب سے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کی دعوت کا مثبت جواب دینے کے بعد اس دورے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی میڈیا نے ابھی تک اس دورے کی تاریخ سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین 7 برس سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد گزشتہ برس ہی سفارتی تعلقات بحال ہوئے اور سفارت خانے دوبارہ کھولے گئے۔اس سے قبل ایرانی میڈیا سعودی ولی عہد محمد کے دورہ ایران کی خبر دے چکا ہے جس کے بعد اس ضمن میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...