لاہور( این این آئی) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خود مختار ادارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا اتھارٹی بننے کے بعد دیگر محکموں پر انحصار ختم ہو جائے گا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دینے کے لئے مسودہ تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسودہ قانون کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، اتھارٹی بننے کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے افسران دہشت گردی کے واقعات کے جائے وقوعہ کا خود معائنہ کر سکیں گے اور افسران کرائم سین کی تصاویر لیکر شواہد بھی اکٹھے کر سکیں گے۔نور الامین مینگل نے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کے بعد افسران قتل کی وارداتوں کا سراغ لگانے کے لئے خود متعدد اقدامات کرسکیں گے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی بنانے کی منظوری پنجاب اسمبلی دے گی۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...