بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکی ارکان کانگرس کے دورہ تائیوان پرامریکا کو خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے کہا کہ چینی حکام نے تائیوان جزیرے کی انتظامیہ کے ساتھ امریکی ارکان کانگرس کے دورے اور باضابطہ رابطوں پر امریکا کو انتباہ کیا ہے۔انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی فریق نے تائیوان کے ساتھ سرکاری روابط برقرار نہ رکھنے کے اپنے وعدے توڑ دیئے ہیں اور وہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کوہمارے خلاف مشتعل کر رہا ہے جس کو چین واضح طور پر مسترد کر تا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی ارکان کانگرس تائیوان کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں اور چین کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنے اور تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سے گریز کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس طرح کے اقدامات سے امریکا چین تعلقات کواور تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...