سعودی عرب کی رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

0
119

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے رفح میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اسرائیل افواج کی طرف سے عالمی اور انسانی قوانین کی مسلسل پامالی قابل مذمت ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔وزارت نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔