واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنادی گئی، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم ٹھرادیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا نیویارک کی جیوری نے سنائی، ڈونلڈ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے تھے جو کہ ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ یہ رقم فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو ادا کی گئی تھی۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور سن 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر تعلقات کو چھپانے کے لیے اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 جولائی کو سزا سنائی جائے گی، سابق صدر کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمانے کا زیادہ امکان ہے۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے اپنی بدنامی قرار دیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ ٹرمپ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔جیوری کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، وہ آخر تک لڑتے رہیں گے۔امریکی صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیس کی صدارت کرنے والے جج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متضاد جج کی طرف سے دھاندلی زدہ ٹرائل تھا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...