راولپنڈی (این این آئی)آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔جنرل عاصم منیر نے دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔ملاقات میں آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف بھی کی۔آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا۔
مقبول خبریں
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...