اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کا جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم دورے کیدوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور چین کے باہمی تعلق کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو اگاہ کر دئیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیگا، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کو کسی قسم کا کوئی ایڈوائز نہیں دی، سپریم کورٹ ایک سپریم ارادہ ہے جو پاکستان کے مقامی معاملات کو حل کرسکتا ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...