اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیراطلاعات محمد علی درانی نے کہاہے کہ دوست ممالک اور آئی ایم ایف بھی حکومت سے مفاہمت کامطالبہ کررہے ہیں،جس طرح ائیرپورٹ سے گھر آنے تک نواز شریف کے مقدمات ختم ہوئے اب وہ بھی ایساکریں ا س سے اداروں کومثبت پیغام جائے گا۔ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہاکہ مفاہمت کی طرف قدم بڑھائیں نواز شریف اب قدم اٹھائیںتوجمہوری ہوگا بعد میں اٹھائیں گے تومجبوری ہوگا،حکومتوں کی عدالتوں میں جوسبکی ہورہی ہے وہ خود ان کیلئے اچھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے لیکن ڈائیلاگ سے کبھی انکار بھی نہیںکیا،لوگوں کوجیلوں سے نکال کر بات چیت سے ملک کوٹریک پرلایاجائے،حکومت نے اسی عوام کے پاس جاناہے جوان سے نالاں ہیں،مقدما ت ختم کرناحکومت پاکستان اورعوام سے محبت کااظہار ہوگا،ایساقدم اٹھایاجائے کہ عوام کومزیدجھٹکوں سے بچانے کے لیے ماحول ٹھنڈاہو۔محمد علی درانی نے سابق وزیرداخلہ اوروزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور راناثناء اللہ کے بارے میں کہاکہ ان کی شخصیت کامضبوط پہلویہ ہے وہ خود سیاسی کارکن ہیں،راناثناء اللہ کوکوئی جیل میں نہ رکھ سکا توآج کون مائی کالال کیسے رکھ سکتاہے اس وقت حکومت پگھل رہی ہے تو ایسانہ ہوکہ پھر بعد میں پشیمانی ہی نہ رہ جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...