ممبئی(این این آئی) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈا’ کے بعد ان کے بیٹے جنید کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج’ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یش راج فلمز اور نیٹ فلکس آفیشلز کو فلم کی ریلیز کیخلاف خطوط لکھ دیئے ہیں۔ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 جون کو فلم کی اسٹریمنگ سے قبل اسے تنظیم کو دکھایا جائے کیوں کہ اس فلم سے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔بجرنگ دل نے دھمکی دی ہے کہ فلم کو دیکھنے کے بعد تنظیم فیصلہ کرے گی کہ فلم کے خلاف کیا ایکشن لینا ہے اور اگر فلم کو بغیر دکھائے ریلیز کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔فلم ‘مہاراجہ’ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔واضح رہے کہ جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...