لاہور( این این آئی)خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیرعطاتارڑ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔شہید کیپٹن کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے شہید کے گائوں کو ماڈل ویلیج بنانے اورگائوں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی خوش نصیبوں کو شہادت کارتبہ عطا کرتا ہے، ہم پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، کیپٹن فراز الیاس شہید کا خون رنگ لائے گا۔شہباز شریف نے بتایا کہ قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہدا ء زندہ ہیں، شہدا ء نے ارض پاک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بعد ازاں لکی مروت حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...