نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہوگئی۔ نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ نئی دلی کے راشتراپتی بھون میں ہونے والی اس تقریب میں بالی ووڈ اداکاروں کا ایک گروپ موجود تھا۔ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، کنگنا رناوت، انوپم کھیر، رجنی کانت، وکرانت میسی اور فلمساز راجکمار ہیرانی بھارتی ایوان صدر میں نظر آئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو بغلگیر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین نے تصبرہ کرتے ہوئے کہا ‘کنگ اور کھلاڑی ایک ساتھ’۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیوز پورٹل نے لکھا کہ اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار جب نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی راشتراپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تو ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر اداکار ایک دوسرے سے ملتے اور آپس میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے۔ شاہ رخ خان تقریب میں مکیش امبانی اور انکے بیٹے اننت امبانی کے ہمراہ پہنچے۔ایک پرستار نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ‘مودی جی نے اکشے اور شاہ رخ کو ملادیا’ جبکہ ایک نے لکھا کہ’یہ اس سال کا بہترین معانقہ تھا۔’
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...