لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں،مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دیں گے،آپ آج بھی باز نہیں آئے دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں،9 مئی کے واقعات پر آ پ کو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا۔جب شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کررہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا،9 مئی کا انتشاری ٹولہ اپنے غیرسیاسی گناہوں کا ملبہ مریم نواز کے کھاتے میں مت ڈالے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا گیا،مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کی آمریت کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ،کبھی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔آپ کو مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں فوجی تنصیبات پر حملے کریں ،شہدا ء کی یاد گاریں جلائیں۔اپنے جرائم کو انسانی حقوق،عورت کارڈ اور آئین کے پیچھے مت چھپائیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...