مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی حج، عمرہ اور زیارت کے لئے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے حصے کے طور پر مہمانوں کا استقبال جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے یہ اقدام 88 ممالک کے 2,322 مرد و خواتین عازمین حج کی میزبانی کے شاہی حکم نامے کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں 47 ممالک کے 460 عازمین حج کو خوش آمدید کہا گیا جس کے بعد 51 ممالک کے 494 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی۔یہ مہمان وزارت کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے ایک جامع نظام سے مستفید ہوتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ آسانی سے مناسک حج ادا کرسکیں۔وزارت کا مقصد اعتدال پسند اسلامی بیداری کی باوقار تصویر کی عکاسی کرنا، دونوں مقدس مساجد اور ان کے حج و عمرہ زائرین کی خدمت میں دانشمند قیادت کی کوششوں کو اجاگر کرنا اور سہولت کے لئے ہر ممکن ذرائع کو بروئے کار لانا ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...