مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ ریجن میں وزارت صحت کی شاخ نے مسجد نبوی کے قریب مرکزی علاقے میں سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سروس کا مقصد دنیا بھر سے 96 سے زائد زبانوں میں عازمین حج کی حفاظت اور آگاہی کے لئے تعلیمی پیغامات، رہنمائی اور صحت کی ہدایات پیش کرنا اور نشر کرنا ہے۔دریں اثنا مدینہ منورہ کی وزارت صحت کی رضاکارانہ اور آگاہی ٹیمیں 220 مرد و خواتین رضاکاروں اور 12 سے زیادہ ٹیموں کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔وہ حج سیزن کے دوران مسجد نبوی اور اس تک رسائی کی سڑکوں، شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور حرمین ٹرین اسٹیشن کے ساتھ ساتھ قبا، خندق، سید الشہدا اور میقات ذوالحلیفہ کی مساجد میں صحت اور ہنگامی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...