واشنگٹن(این این آئی)امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کا استثنی تسلیم کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ سابق صدور کو اپنے فیصلوں پر عدالتی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے۔واضح رہے کہ امریکی عدالت کے فیصلے سے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کے مقدمے میں فائدہ ہوگا جبکہ صدر جوبائیڈن نے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے امریکا کو نقصان ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنی کا مقدمہ نچلی عدالت میں واپس بھیج دیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کے لیے بڑی فتح قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب بائیڈن انتخابی مہم کیعہدیدار کا کہنا ہے ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کو ناکام بنانے کی سازش کے الزامات ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...