ابوظہبی (این این آئی)اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی مندوب واسیلی نیبنزیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا پسند کرے یا نہ کرے، طالبان اب افغانستان کو چلا رہے ہیں، انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ طالبان درحقیقت افغانستان کے حکمران ہیں، وہ رکنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ آپ کو یہ حقیقت تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ معاملہ کرنا ہوگا۔ آپ پسند کریں یا نہ کریں لیکن وہی اس وقت افغانستان کو چلا رہے ہیںایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ واضح نہیں بتا سکتے طالبان سے پابندیاں ہٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔ لیکن میں نے اس حوالے سے کچھ گفتگو سنی ہے۔ روسی مندوب نے مزید کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے طالبان کو بلآخر دوحا میں مدعو کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...