سعودی وزیر دفاع کی ترک صدر سے ملاقات ، علاقائی اور بین الااقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
44

انقرہ(این این آئی)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الااقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انقرہ میں ہونیو الی اس ملاقات میں سعودی ولی عہد نے ترک صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور ترک حکومت اور عوام کیلیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا۔اس موقع پرسعودی وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، ترک وزیر دفاع یاسر گلر، چیئرمین آف ڈیفنس انڈسٹریل اتھارٹی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔بعد ازاں سعودی وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے سعودی قیادت کی ہدایت پر ترک صدر سے ملاقات کی اور انہیں اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام ترک صدر کو پہنچا کرخوشی ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کے طریقوں ،حالیہ علاقائی اور بین الااقوامی صورتحال پر بات چیت کی۔