واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کا دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا امکان مسترد کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کی حیثیت سے گرتی ساکھ کے بعد جوبائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔گورنر نیویارک نے کہا کہ تمام گورنرز نے جوبائیڈن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن اگر صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوتے ہیں تو ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس لے سکتی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے سات سینئر حکام نے بتایا کہ اگر بائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹتے ہیں تو نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ لینے کے لیے بہترین متبادل ہوں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...