تہران(این این آئی)ایرانی صدارتی الیکشن مسعود پزشکیان جیت گئے، انہوں نے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر نے بتایاکہ3کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے۔غیرسرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ایرانی میڈیا نے کہا کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ٹرن آٹ تقریبا 50 فیصد رہا جبکہ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹر ٹرن آئوٹ 40 فیصد تھا۔28 جون کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔نومنتخب ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...