واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لیے کارکردگی متاثر ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا۔جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی ماہرین اس صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...