تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئی فرمائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل کو اپنے جنگی مقاصد پورے کرنے کی اجازت بھی ہونی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ نہیں واپس نہیں آئیں گے۔