سعودی عرب، موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 33 ہزار ہوگئی

0
42

ریاض(این ای آئی)سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے انکشاف کیا ہے کہ مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کے خواہاں افراد کی تعداد پورے سعودی عرب میں لگ بھگ 5 لاکھ 33 ہزار عطیہ دہندگان تک پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی یہ خواہش اس بنا پر ہے کہ دوسرے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں اور ان کی صحت کی تکالیف ختم ہو سکیں اور انہیں نئی امیدیں مل سکیں۔سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن مریضوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے عطیات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اعضا کی پیوند کاری کی خدمات تک مساوی رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے خیال میں دلچسپی کے بارے میں آگاہی کو تیز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا۔