واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے اراکین کانگریس پر واضح کردیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے، آخر دم تک لڑیں گے اور یقین ظاہر کیا کہ وہ صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پھر ہرادیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام خط میں جوبائیڈن نے کہا کہ پچھلے دس روز میں انہوں نے پارٹی رہنماوں، حکام اور ووٹرز سے بات چیت کی ہے، ان کے خدشات سنے ہیں، وہ اندھے نہیں، دیگر کے مقابلے میں کہیں بہتر جانتے ہیں کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نمائندگی کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔ بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انہیں مکمل یقین نہ ہوتا کہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارت کا الیکشن نہ لڑتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پارٹی ووٹرز نے انہیں ہی صدارتی امیدار چنا ہے تو کیا ان کی رائے کی بجائے میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور ڈونرز کی بات سنی جائے؟بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کیلئے کیسے کھڑے ہوں گے اگر ہم اپنی پارٹی ہی میں اسے نظر انداز کردیں۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ پارٹی متحد ہوکر آگے بڑھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...