ماسکو(این این آئی)روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعوی ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2 روزہ دورے پر ماسکو میں ہیں جہاں انہوں نے کل شام روسی صدر پیوٹن کی طرف سے دیے گئے ایک عشائیہ میں یہ مسئلہ اٹھایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبا 24 بھارتی شہریوں کو ایجنٹوں نے نوکریاں دلانے کا جھانسہ دیا اور پھر روس لا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...