اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری معروضات جمع کرا دیں۔معروضات میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ مخصوص نشستیں انہیں ملنی چاہئیں نہ کہ سنی اتحاد کونسل کو۔مسلم لیگ ن نے وکیل حارث عظمت کے ذریعے تحریری معروضات جمع کرائی ہیں۔مسلم لیگ ن کی تحریری معروضات میں آرٹیکل63 اے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ن لیگ کا جواب میں کہنا ہے کہ نشستیں خالی نہیں چھوڑی جا سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، اس نے کوئی سیٹ نہیں جیتی۔جمع کرائی گئی معروضات میں مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی۔ن لیگ کا معروضات میں کہنا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستیں لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔معروضات میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ مخصوص نشستیں انہیں ملنی چاہئیں نہ کہ سنی اتحاد کونسل کو۔
مقبول خبریں
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...
ساری دنیا ایک طرف،آئی سی سی انڈین کونسل بننے کے راستے پر چل نکلی
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری مضبوط ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی...
مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی ولی عہد کا بیان ، فلسطینی صدرکا خیر مقدم
ریاض ، رام اللہ(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد...
سعودی وزیر دفاع کی مارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کو ابو ظبی کے قصر الشاطی میں امارات کے صدر شیخ محمد...
ایران کے مسئلے پر قطر نے بہت زیادہ مدد کی ، ٹرمپ
دوحہ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس...