اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ا?ئی ایم کے درمیان تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے اورآئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 8 کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے اور اس حوالے سے معاہدہ اگلے دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل کچھ اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے۔ شہباز شریف حکومت نے سخت فیصلے کیے۔ بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔پاکستان کو یہ کامیابی آئی ایم کی تمام شرائط پوری کرنے اور پیشگی اہداف حاصل کرنے پر ملی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کستان کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر چکا ہے اس لیے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم مشن کی پاکستان آمد متوقع نہیں ہے۔قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...
ساری دنیا ایک طرف،آئی سی سی انڈین کونسل بننے کے راستے پر چل نکلی
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت کی اجارہ داری مضبوط ہونے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی...
مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی ولی عہد کا بیان ، فلسطینی صدرکا خیر مقدم
ریاض ، رام اللہ(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کرنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد...