لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت تلخیاں کم اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں عمران خان کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔انہوں نے لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز میں گفتگو یہی رہی کہ پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہو چکی ہے۔پاکستان میں لاقانونیت کی کیفیت ہے، آئین کی قدر نہیں کی جا رہی، ججز کے خلاف مہم چلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی نظام فارم 47پر کھڑا ہے، فارم 47کی حکومت خود کو بچانے کے لئے ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے آئین متاثر ہو رہا ہے، ریاستی ڈھانچہ اداروں پر کھڑا ہوتا ہے، ایک ایک کر کے تمام اداروں کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تباہ و برباد ہوگیا ہے، ایف آئی اے، پولیس اور پراسیکیوشن تباہ و برباد ہوگئی، اب عدالتوں کے پیچھے پڑگئے ہیں، جب آپ تمام ادارے تباہ کر دیں گے تو ملک کیسے چلائیں گے، عام آدمی کو بجلی کے بلوں نے متاثر کیا ہے، اگر ادارے تباہ کر دیئے تو ملک کو کیسے پائوں پر کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو سمجھ نہیں آ رہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے، وزیر خزانہ ہالینڈ کے شہری ہیں، یہ پاکستان کے عوام کی کمر توڑ کر واپس جائیں گے، پاکستان میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں عمران خان کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ، سعودی عرب، امریکا، یورپی یونین اور پوری دنیا کہہ رہی ہے آپ استحکام لائیں، عدم استحکام تب ختم ہوگا جب آپ عمران خان کو نظام میں لائیں گے، اس وقت تلخیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے، گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی پاکستان کا مستقبل ہے، عدم استحکام پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...