لکھنو (این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے بدھ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی جارہی تھی، لکھن آگرہ ایکسپریس وے پر بس پیچھے سے دودھ کے ٹینکر سے ٹکرائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا جبکہ مسافروں کا سامان بھی تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...