واشنگٹن (این این آئی)امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی پر حملے جاری رکھنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس سیکریٹری پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کہا کہ میں پاکستان کے اندرونی فیصلوں میں نہیں پڑوں گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب دہشت گردی کی بات آتی ہے تو پورے خطے میں تشویش پائی جاتی ہے لیکن اس کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیسے کرتے ہیں اور وہ کس طرح ملک کے اندر سیکیورٹی کو حل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی پر کام کرنے والے پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل تعلقات ہیں، اس سے متعلق بات چیت ہونے کی ضرورت ہے کہ پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت کی درخواست کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارا سیکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے، میرے پاس اعلان کرنے کے لیے کچھ خاص یا نیا نہیں ہے، ہم ان مذاکرات کو جاری رکھیں گے اور ان طریقوں پر غور کریں گے جن سے ہم علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...