اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا اور وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی ہے اور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے ہوگیا ہے۔زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے ہوگیا ہے۔جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے اور جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 03 پیسے ہوگیا ہے۔اسی طرح بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5.51 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت...
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ...
ماضی میں تحریک انصاف کا حصہ تھا، کبھی سیاست کو بطور کیریئر نہیں اپنایا،...
کراچی(این این آئی)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ماضی میں تحریک انصاف میں اپنے سیاسی کردارسے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔تفصیلات کیمطابق اپنے ایک...
ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12...
نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ کے سٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 8 نے امریکا میں ریلیز سے پہلے ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے...
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...