اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی آبادی میں اضافے پر قابو پانے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔عالمی یوم آبادی کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، ہماری آبادی 2030ء تک 263 ملین اور 2050ء تک 383ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان متحرک قوت ہیں، وہ قوم کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک رسائی بڑھانا ہوگی، وسائل اور آبادی کے حجم میں عدم توازن سے مواقع تک رسائی متاثر ہوتی ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ آزادی کے وقت پانی کی فراوانی تھی،اب بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی کمی کاسامنا ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے زرعی اراضی کو رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز بڑھتی آبادی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کریں، خاندانی منصوبہ بندی کے لیے ڈیٹا کی دستیابی اہم ہے، ڈیٹا کی مدد سے باخبر فیصلہ سازی اور موثر پالیسی بنانا ممکن ہو گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...