نئے انتخابات کی ضرورت ہے، عمران خان آئیں گے تو استحکام آئے گا،بابر اعوان

0
98

اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب لگی ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ 8 فروری کو قوم نے اپنا فیصلہ دیا تھا، جس کی خیبرپختونخوا میں ایک سیٹ تھی اسے آدھا درجن سیٹیں دے دیں ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی ذاتی پراپرٹی نہیں تھی بلکہ عوام کا مینڈیٹ تھا، الیکشن کمیشن کس طرح یہ سیٹیں دے سکتا ہے؟بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فوری نئے انتخابات کی ضرورت ہے، عمران خان آئیں گے تو استحکام آئے گا، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، افسر شاہی کبھی ترقی کا باعث نہیں بن سکتی۔